مصباح کی جگہ حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی کپتان بنایا جائے،سرفراز نواز

sarfraz nawaz

sarfraz nawaz

لاہور : (جیو ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے پی سی بی کو تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصباح الحق کی جگہ محمد حفیظ کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سونپ دینی چاہیئے۔ لاہور میں میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں اب نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیئے، کوچ ڈیو واٹمور اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان تعلقات اچھے ہیں۔ شاہد آفریدی کپتانی سے پہلے ہی معذرت کر چکے ہیں انھیں بحیثیت کھلاڑی شامل کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ ادکارہ وینا ملک کو محمد آصف سے ہمدردی کا اظہار کرنے پر شرم محسوس کرنی چاہیئے۔ ہمدردی کے بجائے جوئے میں ملوث کرکٹرز کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے ،جواری کھلاڑیوں کو ایف آئی اے وطن واپسی پر گرفتار کرے۔