بھارتی بورڈ کا رویہ تبدیل کرنے میں صدر زرداری کا اہم کردار

cricket ground

cricket ground

اسلام آباد : (جیو ڈیسک)اسلام آباد میں ملک کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کے لئے سی ڈی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پینتیس ایکڑ زمیان فراہم کر دی ہے۔ چیرمین پی سی بی ذکا اشرف کہتے ہیں کہ بھارتی بورڈ کا رویہ تبدیل کرنے میں صدر زرداری کا اہم کردار ہے ۔ مستقبل میں بڑا سرپرائز دیں گے۔کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مابین سٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ سٹیڈیم کے معاہدے پر دستخط کے موقع پر چوہدری ذکا اشرف نے کہا کہ بنگلہ دیش کے نہ آنے سے مایوسی ہوئی تاہم کرکٹ جلد ہوگی۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ملک میں کسی کو بھی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانے کے لئے پی سی بی سے اجازت لینا ہوگی۔ جبکہ کھلاڑیوں کی بھی بیرون ملک ایونٹس میں شرکت پی سی بی کی رضا مندی سے مشروط ہوگی۔

اسلام آباد میں منفرد کرکٹ سٹیڈیم کی زمین کی مالیت تو بتانے سے معذرت کر لی گئی تاہم چیئرمین کرکٹ بورڈ کہتے ہیں کہ وہ سی ڈی اے کو بھی منافع بخش ادارہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ چوہدری ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ سٹیڈیم میں پچاس ہزار افراد میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے جبکہ اس سٹیڈیم کو آزاد کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان کے کرکٹرز کے لئے اکیڈمی کا درجہ دیا جائے گا۔