دورہ سری لنکا، قومی کرکٹ ٹیم کے ٹرائل میچز شروع

cricket match

cricket match

لاہور : (جیو ڈیسک)سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹرائل میچز لاہور میں شروع ہوگئے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے دو روزہ ٹرائلز مختلف ٹارگٹ میچز کے ذریعے لئے جارہے ہیں۔ ٹرائلز میں قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں سمیت چودہ فاسٹ بائولرز کو بھی بلایا گیا ہے۔ ٹرائلز کی نگرانی قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین سمیت کوچ ڈیو واٹ مور کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان نو مئی کو متوقع ہے۔