مصر : سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے خلاف اپیل مسترد کر دی

Egypt

Egypt

مصر (جیوڈیسک) مصر کی سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے اپنے فیصلے پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے آئنی بحران پیدا ہو گیا ہے۔مصر کے صدر مورثی کی حلف برداری سے قبل ہی سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا تھا۔ تاہم صدر نے حلف اٹھاتے ہی پارلیمنٹ کو بحال کر دیا۔ پارلیمنٹ میں صدر مورثی کی جماعت اخوان المسلمین کو واضح اکثریت حاصل ہے۔

جس کی وجہ سے مصری اسٹیبلشمنٹ اور حکمران جماعت کے درمیان اقتدار کی رسہ کشی جاری ہے۔ تاہم سابق جرنیلوں کی جبری ریٹائرمنٹ کے بعد یہ فرض کیا جا رہا تھا کہ صدر مورثی کواقتدار پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ تاہم سپریم کورٹ اپنے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے فیصلہ پر قائم ہے جس سے ملک میں آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے۔۔۔