مصر: صدارتی انتخابات کی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری

egypt electoin

egypt electoin

مصر : (جیو ڈیسک) مصر کے صدارتی انتخابات کی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، اخوان المسلین نے اپنے امیدوار محمد مورثی کی برتری کا دعوی کیا ہے۔

انتخابات میں محمد مورثی کا مقابلہ سابق صدر حسنی مبارک دور کے وزیراعظم احمد شفیق کے ساتھ ہے۔ غیر مصدقہ نتائج کے مطابق مورثی کو اکسٹھ فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ ابھی تک گنتی ہوئے ووٹ ایک اعشاریہ چار ملین ہیں۔ دوسری جانب احمد شفیق کے ترجمان نے اخوان المسلین کے دعوے کی تردید کی ہے۔