مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کی حالت تشویشناک ہو گئی

hosni mubarak

hosni mubarak

قاہرہ: (جیو ڈیسک) سابق مصر ی صدر حسنی مبارک کی حالت  تشویشناک  ہو گئی ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق قاہرہ کے اسپتال میں زیر علاج حسنی مبارک کی طبیعت انتہائی خراب ہو گئی ہے۔

سابق مصری صدر کو حکومتی مخالفین کو ہلاک کرنے کے الزام میں آٹھ روز قبل عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سزا سننے کے بعد حسنی مبارک کی طبیعت خراب ہو گئی تھی اور انہیں جیل سے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔