مظفرگڑھ : بس الٹنے سے6افراد ہلاک،35 سے زائد زخمی ہوگئے

muzaffargarh bus Accident

muzaffargarh bus Accident

مظفرگڑھ (جیوڈیسک)مظفر گڑھ باراتیوں سے بھری بس کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ، بس الٹنے سے 6 افراد ہلاک جبکہ 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔

نواحی علاقہ تحصیل جتوئی قائم شاہ کے قریب گدھا ریڑھی کو بچاتے ہو ئے باراتیوں سے بھری بس الٹ کر کھائی میں جا گری۔ بس حادثہ میں 6 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 35 سے زائد زخمی ہوئے جن کو شاہ جمال اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو مظفر گڑھ اور ملتان نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

حادثہ کے بعد مقامی پولیس 2 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی جبکہ مقامی افراد اور ریسکیو1122 امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے۔