مظہرالحق جیسے مفاد پرست سندھ کا سودا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ مرزا

zulfiqar mirza

zulfiqar mirza

سابق وزیر داخلہ سندھ و رہنما پیپلز پارٹی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ پیر مظہرالحق جیسے مفاد پرست اور لالچی وزارت اعلی کی خواہش میں سندھ کے مفاد عزت اور غیرت کا سودا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
حسنین مرزا فارم ہاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے عہدیداروں اور ٹنڈو باگو کی صوبائی حلقے سے سابق امیدوارمانک خان کھوسہ ، ایم کیو ایم اقلیتی ونگ کے ضلعی انچارج معراج کیول رام ودیگر سے ملاقات اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ میں موجود چار کرپٹ وزرا میں ایک مظہرالحق بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن پاک اگر جھوٹے لوگ اٹھاتے ہیں تو پھر پیرمظہرالحق اور اس کی بیٹی جو میری بھی بیٹی ہے اس نے ٹکٹ لیتے وقت بلاول ہاس میں قرآن کیوں اٹھایا۔ ڈاکٹر ذوالفقارمرزانے بتایا کہ میرا بیٹا حسنین مرزا باعزت طریقے سے الیکشن جیت کر اسمبلی میں جاکر بہادری اور غیرت مندی کا کردار ادا کریگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرابیٹا پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا تو میں مدد نہیں کرونگا۔