معاشی ترقی روزگارکے مواقعوں کے ساتھ مشروط ہے، عالمی بینک

World Bank

World Bank

عالمی بینک(جیوڈیسک)عالمی بینک نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں معاشی ترقی کی رفتار صرف روزگار کے مواقع پیدا کر کے ہی تیز کی جاسکتی ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ دوہزار تیرہ میں کہا گیا کہ روز گار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے نجی شعبے کا کردار بہت اہم ہے اور اگر نجی شعبہ فعال ہوگا تو لوگوں نہ صرف نوکریاں ملیں گی بلکہ اس سے غربت میں کمی واقع ہوگی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے ترقی پذیر ممالک میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے سے خواتین زیادہ بااختیار ہوسکتی ہیں اور وہ اپنے شوہروں کی معاشی مدد کرکے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کرسکتی ہیں۔