معروف اسٹیج اداکار اور کامیڈین سکندر صنم انتقال کر گئے

Comedian Sikandar Sanam

Comedian Sikandar Sanam

مزاحیہ اداکاری کے باعث مداحوں کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دینے والے سکندر صنم گزشتہ کچھ عرصے سے جگر کے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سکندر صنم کی طبعیت تسلی بخش نہیں تھی جس کے باعث وہ انتقال کر گئے ۔ سکندر صنم نے اپنے کرئیر کا آغاز سٹیج ڈراموں سے کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ ہر سٹیج ڈرامے میں نظر آنے لگے۔ سکندر صنم کا شمار پاکستان کے بہترین کامیڈین میں ہوتا ہے۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت کئی ممالک میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ سٹیج ڈراموں کے علاوہ انہوں نے مزاحیہ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ سکندر صنم نے مزاح نگاری کو جس طرح سے اداکاری کے ذریعے پیش کیا اسے ان کے مداح کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔