معروف سندھی ادیب اور دانشور سراج الحق میمن انتقال کرگئے

Siraj Ul Haq Memon

Siraj Ul Haq Memon

کراچی (جیوڈیسک)معروف سندھی ادیب اور دانشور سراج الحق میمن کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔مرحوم سراج میمن سندھی ادب میں وسیع علم کی وجہ سے ایک الگ مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے کئی کتابیں تحریر کیں ، سراج میمن نے تحقیق کے بعد میمنوں کی تاریخ پر کتاب لکھی۔

ان کے تحریرکردہ بعض سندھی ناولز کا گجراتی زبان میں بھی ترجمہ کیا گیا ، سراج الحق میمن نے ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں کراچی سے شایع ہونے والے سندھی اخبار میں بطور ایڈیٹر کام کیا۔

وہ چند روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج صبح چار بجے ان کا انتقال ہوگیا۔ان کی عمر 79 برس تھی ، مرحوم کی نماز جنازہ کل بعد ظہر سلطان مسجد ڈیفس کراچی میں ادا کی جائے گی۔ سراج میمن کے انتقال پر سندھی ادیبوں اور دانشوروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔