مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی افسر ہلاک، 12 مجاہدین شہید

kashmir strike

kashmir strike

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب بارہ مجاہدین کو شہید کرنیکا دعوی کیاہے، جبکہ مجاہدین سے جھڑپ میں ایک فوجی افسر بھی ہلاک ہوگیا۔
بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹنٹ کرنل ایچ ایس برار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ گریز سیکٹر میں کنٹرول لائن سے مجاہدین کے گروپ نے بھارتی علاقہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو فوج نے ان کے خلاف کارروائی کی۔
مجاہدین کے ابتدائی حملے میں ایک فوجی افسر لیفٹنٹ نودیپ مارا گیا اور شہید ہونے واکے بارہ مجاہدین کی ابھی تک شناخت نہیں کی گئی۔ ترجمان کے مجاہدین کی تحویل سے جدید قسم کی دو نیوی کشتیاں، جی پی ایس سسٹم، ایک کمپاس اور بھاری مقداد ہتھیارو گولی بارود برآمد ہوا ہے۔