مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت سے ناروا سلوک بھارت کو مہنگا پڑے گا۔چوہدری گلزار

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے اپنے ہیڈ آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت سے ناروا سلوک بھارت کو مہنگا پڑے گا انہوں نے کہا کہ حریت قائد علی شاہ گیلانی اور شبیرشاہ اور دوسری قیادت مردانہ وار بھارتی حکومت اور بھارتی سیکورٹی فورسز و پولیس کے مظالم کو برداشت کرر ہے ہیں آخر کار حق اور سچ کی فتح ہو گی رسم شبیری اور رسم حسینی جاری وساری رہے گی بارڈر لائن پر مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی مظالم کو کشمیر ی قوم بھول نہیں سکتی یہ خون آخر رنگ لائے گا اور مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر رہے گا انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل اقوام متحدہ او آئی سی اور دوسرے عالمی ،ملکی انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر جو کہ اس وقت دنیا کا فلیش پوائنٹ بن چکا ہے یہ اس وقت ایک کو رایشو ہے یہ دو کروڑکشمیریوں کی عزتوں اور جانوں کا معاملہ ہے اس طرف توجہ دیں بھارت کے کشمیر یوں پر مظالم پر بھارت کاتما م عالمی ادارے سوشل بائیکاٹ کریں سیکرٹر ی جنرل یو این او اور صدر او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں اپنے نمائندے اور کمیشن بھیجیں مقبوضہ کشمیر میں قانون کی اندھیر نگری ہے ہر روز نوجوانوں کو اور آزادی کے متوالوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔

بھارت مذاکرات پر منافقت کر رہا ہے اور صرف ٹام ضائع کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے قبل دونوں ملک اپنی فوجیں 1965کی پوزیشن پر لیں جائیں بھارت مقبوضہ کشمیر سے نصف فوج کو نکالے تمام جیلوں میں بندھ آزادی پسند وں کو رہا کیا جائے سیالکوٹ ،چھمب اور سماہنی نوشہرہ کے راستوں کو بھی فوراً کھولا جائے بھارت ظلم و جبر قتل و غارت گری کو بند کرے وگرنہ عسکریت دوبارہ پروا ن چڑھ سکتی ہے علی شاہ گیلانی اور دوسری قیادت پر پابندیاں ختم کی جائیں وگرنہ بھارت دنیا میں زیادہ ذلیل ہو گا۔