اعتکاف میں بیٹھے معتکفین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ۔ نشاط ضیاء

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن سے مطالبہ کی ہے کہ ماہ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف میں بیٹھے عبادت گزاروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا نے کے لئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنا ئی جائے انہوں نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے جہاں عوام کو عبادات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں فراہمی آب کی ترسیلی نظام بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوامی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کی جانب سے یوم علی کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوس اور رمضان کے آخری عشرے میں عبادت گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتر اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی انجام دہی کے کاموں کا معائنے کے موقع پر مساجد و امام بارگاہوں اور جلوس کے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے فوکل پرسن اسلم پرویز بھی موجود تھے ۔اس موقع پر امام بارگاہوں اور جلوس کے منتظمین اور اعزدار تنظیموں کے منتظمین نے یوم علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بہتر انتظامات پر حق پرست قیادت اور بلدیہ شرقی کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلا تفریق عوامی خدمت اور عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں بلدیاتی اور عوامی سہولتوں پر مامور اداروں کی باہمی مشاورت کے ساتھ خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جارہا ہے بعد ازاں شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کی جانب سے رمضان کے آخری عشرے کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ اعتکاف میں بیٹھے عبادت گزاروں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے عبادت گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ مکھی مچھروں کے خاتمے اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی انجام دہی کو روزانہ کی بنیاد کی جائے ۔نشاط ضیاء قادری نے منتظمین کو یقین دلا یا کہ سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے باہمی مشاورت کے ساتھ تمام امور کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جائے گا۔