ملالہ قوم کی بیٹی اور ملک کا فخر ہے ، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاھور (جیوڈیسک) لاھور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم کی دعائیں ملالہ کے ساتھ ہیں ۔ملالہ ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ ملالہ قوم کی بیٹی اور ملک کا فخر ہے ۔پوری قوم کو ملالہ کے بہادری کے کارناموں پر فخر ہے ۔انشا اللہ ملالہ یوسف زئی جلد صحت یاب ہوکر ہمارے درمیان ہوگی ۔