ملالہ یوسفزئی پر حملہ کیخلاف وکلا کی ہڑتال ، صحت یابی کیلئے دعائیں

Lawyers Strike

Lawyers Strike

پاکستان (جیوڈیسک) ملالہ یوسفزئی پر حملہ کیخلاف پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کونسل کی اپیل وکلا ہڑتال کر رہے ہیں۔ بار روز پر احتجاجا سیاہ پرچم لہرادیے گئے ہیں۔لاہور ،فیصل آباد، ملتان ، گوجرانوالہ، پنڈی، کراچی، سکھر، کوئٹہ، پشاور اور دیگر علاقوں میں وکلا عدالتوں میں عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ریڈرز مقدمات میں آئندہ کی تاریخ دیتے رہے۔

وکلا نمائندوں کے اجلاس بار رومز میں ہوئے جن میں حملہ کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئی۔ بعض شہروں میں وکلا نے احتجاجی ریلیاں بھی نکالیں۔ ملالہ کی صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔وکلا راہنماء کا کہنا ہے کہ حکومت ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے میں ملوث دہشتگردو ں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔