کراچی :16 تلور بر آمد،نایاب پرندے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Tiloor Bird

Tiloor Bird

کراچی محکمہ برائے تحفظ جنگلی حیات سند ھ نے کراچی کے علاقے بڑا بورڈ میں چھاپہ مار کر ایک شخص سے 16 تلور بر آمد کر کے نایاب پرندے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ سندھ وائلڈلائف پولیس کے انسپکٹر نعیم خان نے بتایا کہ عامر مصطفی نامی شخص سے 16 تلور بر آمد کئے گئے ہیں، ملزم دیگر نایاب پرندوں کی بغیر لائسنس خرید و فروخت اور اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سائبیریا سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں آنے والا تلور ایک ایسا پرندہ ہے جس کے شکار پر دنیا بھر میں پابندی ہے اور اس کی خلاف ور زی کرنے والے کو جرمانہ ادا کرنا پڑتاہے۔