ملالہ یوسفزئی کو علاج کیلئے برطانیہ بھجوا دیا گیا

Malala Yousafzai

Malala Yousafzai

سوات(جیوڈیسک)سوات میں دہشتگردوں کی گولی کا نشانہ بننے والی بچی ملالہ یوسفزئی کو علاج کیلئے برطانیہ بھجوا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملالہ کو ائیر ایمبیولینس کے ذریعے برطانیہ بھجوایا گیا ہے۔ بیرون ملک منتقلی اور علاج کا سارا خرچ حکومت پاکستان برداشت کرے گی۔ ملالہ یوسفزئی کو علاج کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ ان کے خاندان کی مشاورت سے کیا گیا کیونکہ ملالہ کو مکمل صحت یابی کیلئے طویل نگہداشت کی ضرورت ہے۔