ملالہ یوسف زئی پر حملہ، عالمی راہنماؤں کی مذمت

Ban Ki Moon

Ban Ki Moon

قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون ،امریکی صدر براک اوباما، وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن اورافغان صدرحامدکرزئی نے ملالہ یوسف زئی پرحملیکی شدید مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ملالہ یوسفزئی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ پرحملہ ایک بزدلانہ اور وحشیانہ فعل ہے۔ بان کی مون کا کہناتھا کہ ملالہ پر حملہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ امریکی صدر براک اوباما نے ملالہ یوسف زئی پرطالبان کے حملے کو وحشیانہ عمل قرار دیا ہے۔

براک اوباما نے ملالہ یوسف زئی کے علاج کے لئے ایئر ایمبولینس فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔ دوسری جانب واشنگٹن میں بچیوں کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب میں ہلیری کا کہنا تھا انہیں ملالہ یوسفزئی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے۔ ملالہ نے انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کی تھی۔

وہ ملالہ اس کے جذبے اورہمت کوسراہتی ہیں۔ ملالہ پر حملہ کرنیوالے خواتین کی تعلیم و ترقی کیخلاف ہیں۔ افغان صدرحامدکرزئی نے بھی صدرزرداری کو فون کر کے ملالہ یوسفزئی پر حملے کی شدید مذمت کی۔ اس موقع پر صدرآصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی پرحملے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔