ملا عمر صدارتی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں، حامد کرزئی

karzai

karzai

افغانستان : (جیو ڈیسک) افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ ملا عمر ہتھیار پھینک دیں تو صدارتی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ کابل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ طالبان کے رہنما ملا عمر ہتھیار پھینکنے کے بعد افغانستان میں جہاں چاہیں رہ سکتے اور اپنا سیاسی دفتر کھول سکتے ہیں۔

ملا عمر اور ان کے ساتھی اپنی سیاسی جماعت بناکر انتخابات میں بھی حصہ لے سکتے اور لوگوں کے منتخب کرنے پر صدر بھی بن سکتے ہیں لیکن اس کے لئے انہیں مزاحمتی راستہ ترک کرنا ہوگا۔ کرزئی نے کہا کہ ہتھیار پھینکنے والے طالبان سے مذاکرات کی پیش کش کو دہراتے ہیں۔