مصر کے نو منتخب صدر کی سعودی فرماں روا سے ملاقات

Mohamed Morsi

Mohamed Morsi

سعودی عرب : (جیو ڈیسک) نو منتخب مصری صدر محمد مرسی سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔ سعودی دارالحکومت پہنچنے کے بعد مرسی کی سعودی فرماں روا اور کابینہ کے ارکان سے ملاقات کی او عمرہ ادا کیا۔
محمد مرسی کا حکومت سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ قاہرہ میں سعودی سفیر محمد القتان کا کہنا ہے کہ محمد مرسی سعودی حکام سیتجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے بارے میں بات چیت کریں گے۔

محمد مرسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور مصر کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ اپنی بات چیت میں خطے کے استحکام کو سر فہرست رکھیں گے۔