باجوڑ : شدت پسندوں کی دراندازی،جوابی کارروائی میں 6 ہلاک

pakistan bajaur

pakistan bajaur

باجوڑ : (جیو ڈیسک) شدت پسندوں نے ایک بار پھر بڑی تعداد میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی ہے اور باجوڑ ایجنسی کے علاقے کٹ کوٹ میں داخل ہوگئے ہیں ۔ جوابی کارروائی میں چھ شدت پسند مارے گئے ہیں ۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق شدت پسند گذشتہ شب غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے پاکستانی علاقے میں داخل ہوئے اور سکیورٹی فورسز پر حملہ آور ہوئے ، اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کو محدود کرتے ہوئے ان کا محاصرہ کرلیا ہے اور آپریشن شروع کردیا گیا ہے، آپریشن سے متعلق مزید اطلاعات مل رہی ہیں ۔ جوابی کارروائی میں چھ شدت پسند مارے گئے ہیں آپریشن جاری ہے۔