کراچی میں کشیدگی ،بدترین ٹریفک جام ،لوگوں کو شدید مشکلات

karachi firing

karachi firing

کراچی : (جیو ڈیسک) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد کشیدگی ہے،دکانیں اورکاروبار بند ہے اطراف میں بدترین ٹریفک جام ہے جس لو گوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ دوسری جانب کراچی میں آج صبح فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق، ویسٹ پولیس نے چھاپہ مار کاروائیوں میں انتالیس مشتبہ افراد حراست میں لیا۔

گلشن توحید کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ،نمائش چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تیس سالہ تاج محمد کو قتل کردیا ،گذشتہ شب اورنگی ٹاون اور ناظم آباد میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد آج بھی علاقوں میں کشیدگی اور دوکانیں اور کاروبار بند رہے کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے علاقے میں پولیس کی نفری تعینات کی گئی ۔

ناظم آباد میں علاقہ مکینوں نے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے روڈ بند کردیا جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا،اس موقع پر ٹریفک جام میں پھنسے افراد نے ناظم آباد دو نمبر پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔

ویسٹ پولیس نے حب ریور روڈ کے قریب سپارکو کی بس پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے اورنگی،بلدیہ ٹاون،اتحاد ٹاون اور موچکو کے علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہوئے انتالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔