ملتان: دو غیر ملکیوں کے اغواء کو تین روز گذر گئے، سراغ نہ ملا

multan kidnap

multan kidnap

ملتان سے دو غیر ملکیوں کے اغوا کے بعد پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے تاہم تین روز گذرنے کے باوجود مغویوں اور اغواکاروں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔
اغوا کئے گئے دونوں غیرملکی باشندے ملتان ریسٹ ہاس میں مقیم تھے اور ایک غیرسرکاری تنظیم کی طرف سے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کام کر رہے تھے۔ اس حوالے سے انہوں نے گذشتہ سال اپریل میں ملتان انتظامیہ کو این او سی کی درخواست بھی دی تھی۔
مغویوں کے ساتھیوں کے مطابق اغواکاروں کی تعداد تین سے چار تھی اور انہوں نے داخل ہوتے ہی انہیں لیٹ جانے کا حکم دیا۔ ملزمان نے انگریزی کے علاوہ ایک غیرمانوس زبان بول رہے تھے۔ ریسٹ ہاس میں دیگر غیرملکی بھی موجود تھیلیکن اغوا کاروں نے صرف ان دو کارکنوں کواغواء کیا۔