ملتان : پاک فوج کی سدرن کمانڈوار گیمز ختم

Pak Army Multan

Pak Army Multan

ملتان (جیوڈیسک) پاک فوج کی سدرن کمانڈ وار گیمز کور ہیڈ کوارٹرز ملتان میں ختم ہو گئیں۔اختتامی سیشن میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بھی شرکت کی ، یہ وار گیمز عزم نو جنگی مشقوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد موجودہ خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا اور انھیں حالات کے مطابق خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار کرنا ہے ۔

جنرل کیانی نے وار گیمز کے شرکا کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ مزید جائزے کے لئے درست فیصلے کرنا اور سیکھنا بہت ضروری ہے۔