کراچی میں موت کا کاروبار جاری، 3 لاشیں برآمد ، 1 شخص قتل

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات جاری ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں سے تین بوری بند لاشیں ملی ہیں ۔ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ نے اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں اغوا اور تشدد کے بعد قتل کردینا معمول بن گیا ہے ۔

شیر شاہ پنکھا ہوٹل کے قریب نوجوان کی بوری بند لاش ملی ہے نوجوان کو شدید تشدد کے بعد قتل کیا گیا اور بے رحم قاتلوں نے لاش سرک پر پھینک دی جبکہ سائیٹ انڈسٹریل ایریا فیکٹری کے مزدوروں نے پولیس کو کچرا کنڈی پر پڑی ہوئی لاش کی اطلاع دی۔

پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر بوری بند لاش سول اسپتال روانہ کردی دوسری جانب گارڈن کے علاقے میں مرزا اآدم خان روڈسے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی شیر شاہ میں شاہین ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔