ملک بھر سمیت کراچی میں بھی گستاخانہ فلم کیخلاف احتجاج

Pakistan protests against anti-Islam film

Pakistan protests against anti-Islam film

ملک بھرمیں گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں آج نماز جمعہ کے بعد مختلف علاقوں میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے تحت احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ مظاہروں کے باعث ریڈ زون وزیراعلی ہاس، گورنر ہاس اور قونصل خانوں کو جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری حساس علاقوں میں تعینات کی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق مولوی تمیزالدین اور بوٹ بیسن سے مائی کلاچی روڈ کو کنٹینرز رکھ کر بند کردیا گیا ہے شہری متبادل راستہ اختیار کریں۔