حج کوٹہ کیس: وزیر مذہبی امور کو توہین عدالت کا نوٹس

khursheed shah

khursheed shah

لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم پر نئے حج ٹور آپریٹرز کو کوٹہ الاٹ نہ کرنے پر وفاقی وزیرمذہبی امور خورشید شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے دو اکتوبر کو طلب کرلیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو حج ٹور آپریٹرز کے وکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود 68 حج ٹور آپریٹرز کی کمپنیز کو کوٹہ الاٹ نہیں کیا جا رہا حالانکہ تمام نئے حج ٹور آپریٹرز میرٹ پر پورا اترتے ہیں لیکن وزارت مذہبی امورمسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

عدالت کے روبرو وفاقی حکومت کے وکیل ان تمام دلائل کا موثر جواب نہیں دے سکے جس پر عدالت وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے دو اکتوبرکو طلب کرلیا۔