ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار

Weather

Weather

پاکستان : (جیو ڈیسک) ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں بالائی اور جنوبی علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

ملک کے میدانی علاقوں میں ہوا کا دبا معمول کے مطابق ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔ جنوبی علاقے بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور دو سے تین روز کے دوران اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ تربت اور دادو ملک کے گرم ترین مقام رہے جہاں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ نواب شاہ میں 44، مٹھی، پڈعیدن، موہنجوداڑو اور سبی 43، اسلام آباد 35 ، لاہور اور ملتان 41 ،کراچی 36 اور پشاور میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔