انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی ریڈ بک خیبر پختونخوا حکومت کو ارسال

Terrorist

Terrorist

پنجاب : (جیو ڈیسک) پولیس نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی ریڈ بک صوبائی حکومت اور فاٹا سیکرٹریٹ کو ارسال کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا، فاٹا سیکرٹریٹ کو ارسال کردہ نئے ریڈ بک میں 54 ملزمان کی گرفتاری پر سات کروڑ پچاس لاکھ روپے سے زائد کا انعام مقرر کیا ہے۔ ملزمان میں مشرف اور بے نظیر حملوں میں ملوث افراد بھی شامل ہیں۔ ریڈ بک کا حصہ اول میں اعلی حکومتی و سیاسی شخصیات حساس مقامات پر خود کش حملوں میں ملوث دہشت گردوں کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ دوئم اور سوئم حصے مختلف مسالک کے اشتہاری ملزمان سے متعلق ہیں۔ ریڈ بک میں کالعدم تحریک طالبان کے اہم افراد پر سروں کی قیمتیں مقرر کی ہیں۔