ترک وزیر اعظم کی ایوان وزیر اعظم آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

Meeting

Meeting

پاکستان : (جیو ڈیسک) ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان آج متبادل توانائی کے شعبے کی ترقی سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ وہ مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔ ترک وزیر اعظم ایوان وزیر اعظم پہنچ گئے۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ وزیر اعظم نے دروازے پر وفد کا استقبال کیا۔ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ ادھر ترک وزیراعظم طیب اردگان دورہ پاکستان کے آخری روزوزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ اعلی سطح تعاون کونسل اجلاس کی مشترکہ طورپر صدارت کریں گے جس میں دوطرفہ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے سے متعلق اقدامات پرغورکیا جائے گا۔ توانائی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، سرمایہ کاری، آرکائیوز، شہری امور اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ دونوں ملک متبادل توانائی کے شعبے کی ترقی سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط کریں گے۔ اس کے بعد پاک ترک وزرا اعظم مشترکہ پریس کا نفرنس کریں گے۔

مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف پارٹی کے سینئر رہنماں کے ہمراہ آج سہ پہر ترک وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف، چودھری نثار، اسحاق ڈار اور راجہ ظفر الحق بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔