ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات

weather

weather

ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، ہزارہ مالاکنڈ، پشاور کے علاوہ کشمیر میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
آئندہ چند روز کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند میں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت استور، گوپس میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ کالام، اسکردو، قلات میں منفی پانچ چترال، پاراچنار میں منفی چار دیر اور ہنزہ میں منفی تین ڈگری سینتی گریڈ کوئٹہ، گلگت میں منفی دو مری میں منفی ایک جبکہ اسلام آباد میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔