ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں

Muharram Ul Haram Processions

Muharram Ul Haram Processions

پاکستان (جیوڈیسک) لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس رات گئے نثار حویلی سے برآمد ہو ا ہے اور اب اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوا۔ ملتان میں یوم عاشور پر آستانہ لعل شاہ سے برآمد ہونے والا مرکزی ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں کی جانب گامزن ہے۔گوجرانوالہ امام بارگاہ حیدری روڈ سے نماز فجر کے بعد برآمد ہونے والاذوالجناح جلوس اپنے مقررہ روٹس کی جا نب رواں دواں ہے ۔عزا دار زنجیر زنی اور ماتم غم سے نڈھال ہو گئے ۔