ملک ریاض کو وکیل مقرر کرنے کے لئے 7 دن کی مہلت

malik riaz

malik riaz

پاکستان : (جیو ڈیسک)سپریم کورٹ نے ملک ریاض کو توہین عدالت کیس کی سماعت کے لئے وکیل مقرر کرنے کی غرض سے 7دن کی مہلت دی ہے۔ ملک ریاض آج عدالت کے روبرو پیش ہوئے تو انہیں نے عدالت سے استعدا کی کہ انہیں وکیل مقرر کرنے کیلئے وقت چاہئے۔ ملک ریاض کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتی نوٹس مل گیا ہے لیکن وکیل مقرر کرنے کیلئے10 دن کا وقت دیا جائے۔

علاوہ ازیں ملک ریاض نے عدالت کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لندن سے حال ہی میں وطن لوٹے ہیں اور ان کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔ انہیں پیشاب میں خون آ رہا ہے۔اس موقع پرجسٹس شاکر اللہ جان نے ملک ریاض کا نام ای سی ایل پر ڈالنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں 7 دن کی مہلت دے دی۔