میرانشاہ میں ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک ہوگئے

drone attack

drone attack

میرانشاہ : (جیو ڈیسک) میرانشاہ میں ملک ازدر کے مقام پر ڈرون حملے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ڈرون حملے میں عیسی رمزک روڈ کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں تین افراد سوار تھے۔ڈون حملے میں گاڑی میں سوار افراد کے ساتھ ایک راہگیر بھی ہلاک ہوا۔

ڈرون حملے کے بعد میرانشاہ میں امریکی جاسوس طیارے کئی گھنٹے تک پرواز کرتے رہے۔