ملک محمد حنیف اعوان بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے : سائیں سہیل باؤ ، احمد بٹ

گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت سائیں سہیل بائو اور احمد بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے نامز د امیدوار حلقہ این اے 107ملک محمد حنیف اعوان بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ، کیونکہ ہمارے سپہ سلار چوہدری عابد رضا ان کی کامیابی کیلئے انتھک محنتیں کر رہے ہیں۔

چوہدری عابد رضا اور مسلم لیگ ن کے راہنماؤں کی مشترکہ کاوشوں سے ملک حنیف اعوان کی کامیابی یقینی ہو گئی ہے ، اور حمزہ شہباز کی آمد کے موقع پر عوام نے جس والہانہ انداز میں ان کا استقبال کیا ہے وہ قابل تعریف ہے ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ میاں برادران عوام کے دلوں میں بستے ہیں ، اور ان کی پالیسیوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کا گراف بلند ہوا ہے ۔