ملک محمد حنیف نے گجرات پریس کلب کے لیے 25ہزار کے فنڈ کا اعلان کیا

گجرات(جی پی آئی)صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گجرات ملک محمد حنیف اعوان نے گجرات پریس کلب کے لیے 25ہزار روپے کے فنڈ کا اعلان کیا ہے انہوںنے فنڈ کی رقم گزشتہ روز صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ کے حوالے کر دی، اس موقع پر سابق صدر گجرات پریس کلب محمد یونس ساقی ،سینئر نائب صدر سید عرفان جعفری ، جنرل سیکرٹری اعجاز احمد شاکر بھی موجود تھے ملک حنیف اعوان نے یقین دلایا کہ وہ اور ان کا خاندان آئندہ بھی صحافی برادری اور گجرات پریس کلب کے لیے ہر طرح کی خدمت کیلئے حاضر ہے ، جب کبھی بھی کلب کو فنڈ کی ضرورت ہوئی وہ حاضر ہیں ۔