مرکزی انجمن ثناء خوانِ سالانہ میلاد مصطفی ریلی 29جنوری کو روانہ ہو گی

گجرات(جی پی آئی)مرکزی انجمن ثناء خوانِ مصطفی ڈوگہ شریف اور جامعہ تبلیغ الاسلام دولت نگر کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی ریلی 29جنوری بروز اتوار دربار نوشاہی ڈوگہ شریف صبح10بجے روانہ ہو گی ، ثناء خوانِ مصطفی قاری محمد شفیع نوشاہی نے ریلی میں شرکت کے لیے علاقہ سے غلامان رسول  صلی الّٰلہ و علیہ وسلم رابطہ کیا اور انہیں میلاد مصطفی صلی الّٰلہ و علیہ وسلم  ریلی میں شرکت کی دعوت دی اس سلسلہ میں پریس کلب دولت نگر تحریک منہاج القرآن اور دیگر تنظیمات تیاریوں میں مصروف ہیں ، دولت نگر ، بزرگوال ، دولیا بنیاں صبور اور میجر عزیز بھٹی شہید کے مزار لادیاں کے مقام پر علاقہ بھر کی تنظیمات استقبال کریں گے ، گئیں براستہ بھدر بھوتہ اور جامع تبلیغ الاسلام دولت نگر میں اختتامی تقریب میں نامور علماء کرام خطاب فرمائیں گے اور لنگر عام تقسیم ہو گا ، قیادت قائد اہلسنت علامہ قاری محمد احسان قادری ، قاری مختار احمد نوشاہی ، چوہدری نثار احمد نوشاہی ،چوہدری شاہ جہاں تاس ، ڈاکٹر الطاف بیگ ، عامر شہزاد زرگر ، محمد شہباز عارف اور دیگر کریں گے ، دریں اثناء لادیاں کے مقام پر عالم اسلام کی عظیم شخصیت حضرت صاحبزادہ سید زاہد صدیق شاہ بخاری بھی شرکاء ریلی سے خطاب فرمائیں گے ۔