ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، نوازشریف

nawaz sharif

nawaz sharif

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے جمہوریت رہے گی تو ملک ترقی کریگا۔ ہمارے دور میں ملک تیزی سے ترقی کررہاتھا، پڑوسی ملک ہمارے پاس آنے پر مجبور تھے۔ آج کیا وجہ ہے کہ ملک میں ترقی کا عمل رک گیا ہے۔ وہ پشاور میں پارٹی کارکنان کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
نوازشریف نے کہا کہ قوم کو پتہ چلنا چاہئے میموسازش کے پیچھے کون ہے۔پارلیمنٹ کی اب بھی کوئی وقعت نہیں،عدالتی فیصلوں کو نہیں مانا جارہاہے۔