سندھ میں سیلاب متاثرین سردی سے مشکلات کا شکار

sindh flood

sindh flood

سندھ میں ہزاروں سیلاب متاثرین پانچ ماہ گزرنے کے باوجود تاحال کھلے آسمان تلے خیموں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ سردی کی شدت بڑھنے سے متاثرین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سردی کے باعث خیموں اور گرم کپڑوں کی شدید قلت ہے جس کے باعث متاثرین کو سخت اذیت کا سامنا ہے۔
عمرکوٹ اور دیگر علاقوں میں حکومت یا کسی فلاحی ادارے کی جانب سے سردی سے بچنے کیلئے ان سیلاب متاثرین کو رضائیاں دی گئی ہیں نہ ہی گرم کپڑے۔ متاثرین خیموں میں رات بھر لکڑیاں جلا کر گزارا کر رہے ہیں۔