ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5500 میگا واٹ تک پہنچ گیا

load shedding

load shedding

پاکستان: (جیو ڈیسک) ملک میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ۔ جس کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک بار پھر بڑھادیا گیا ہے۔

بجلی کے شارٹ فال میں اضافے کی وجہ آئی پی پیز کو گیس کی بندش اور تھرمل پاور ہاوسز کو تیل کی عدم فراہمی ہے ۔ آئی پی پیز کو گیس اور تھرمل پاور ہاوسز کو تیل کی سپلائی بہتر نہ بنائی گئی تو آنے والے دنوں میں بجلی کے بحران میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔

وزیراعظم کی جانب سے انرجی کانفرنس کے دوران طاہر بشارت چیمہ کی سربراہی میں بنائی گئی انرجی منیجمنٹ کمیٹی اب تک یکساں لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری نہیں کرسکی ۔