سوئی ناردرن گیس کمپنی نے عدم ادائیگی پر پیپکو کو گیس کی فراہمی بند کردی

sui northern

sui northern

لاہور: (جیو ڈیسک) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پیپکو کو اربوں روپے کا نادہندہ قرار دیکر گیس کی فراہمی بند کر دی۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے حکومت کی خصوصی ہدایت پر کھاد فیکٹریوں کو گیس بند کر کے پاور ہاوسز کو بجلی پیدا کرنے کیلئے گیس کی فراہمی ممکن بنائی تھی، کئی روز تک نوٹسز دیئے کہ 22 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے ورنہ گیس بند کردیں گے لیکن کوئی رقم ادا نہ کی۔ گیس کمپنی کو اس عرصے میں کھاد فیکٹر یوں کو گیس بند کر کے دوہرا نقصان ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مجبورا 260 ملین کیوبک فٹ گیس کی فراہمی پاور ہاوسز کو بند کر دی گئی ہے اب یہ گیس کھاد سیکٹر کو فراہم کی جائے گی ۔