پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے سے حکومت کو بچت

Fuel Stations

Fuel Stations

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کر کے حکومت کو مئی کے مہینے میں پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کی مد میں ایک ارب 30 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی سفارشات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے سے حکومت کو پٹرولیم لیوی کی مد میں ایک ارب دس کروڑ روپے اور سیلز ٹیکس کی مد میں 20 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہو گا۔

ذرائع نے بتایا کہ مئی کے مہینے میں پٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور سیلز ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر 24 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہو گا۔ اس میں 6 ارب روپے پٹرولیم لیوی اور 18ارب روپے سیلز ٹیکس سے حاصل ہوں گے۔