ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل کمی

LPG Gass

LPG Gass

پاکستان : (جیو ڈیسک) ایل پی جی کی قیمت میں مزید پندرہ روپے فی کلو کی کمی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق حکومتی کمپنی او جی ڈی سی ایل اور دیگر مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں بلترتیب ایک سو پچھتر روپے اور چار سو روپے کی کمی ہے۔

اس کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمت کراچی اور لاہور میں نوے روپے ، روالپنڈی، اسلام آباد میں ایل پی جی کی قیمت ایک سو روپے فی کلو گرام ہو گئی ۔ ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی اہم وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی قیمت میں کمی ہے جو 993 ڈالرز سے کم ہو کر 863 ڈالرز فی ٹن ہوگئی ہے