ملک میں جاری سیاسی بحران میں کمی آئی ہے۔ شجاعت حسین

shujat

shujat

مسلم لیگ ق کے سربراہ شجاعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی بحران اور کشیدگی میں کمی آئی ہے فریقین مفاہمت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اداروں کو تصادم سے بچانے کیلئے سیاستدانوں کو دل بڑاکرنا ہو گا۔ سڑکوں پرآنے کا کوئی فائدہ نہیں آج کل سردی ہے۔ انتخابات وقت پرہوں یاقبل ازوقت جیت ان کی جماعت کی ہو گی۔
قبل ازیں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ق اداروں میں تصادم کے حق میں نہیں ہے اور وہ بحران کے خاتمے کیلئے اپنامثبت کردار ادا  کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت قائم رکھنا سب کی زمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان بہترہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی تجویزدے چکے ہیں کہ اداروں کے ٹکرائو سے بچانے کیلئے فوج عدلیہ اورسیاستدانوں کوڈائیلاگ کی طرف بڑھنا ہو گا۔
چوہدری پرویز الہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ تمام قومی وسیاسی حلقوں کی جانب سے مسلم لیگ ق کو نیشنل ڈائیلاگ کی تجویزکا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ پارٹی راہنمائوں نے توقع ظاہرکی کہ فریقین اداروں کااحترام کرتے ہوئے معاملہ فہمی کا مظاہرہ کرتے ہوئیجمہوری اورسیاسی نظام کی بقا کی خاطر آگے بڑھیں گے۔