سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری، پولنگ 2 مارچ کو ہو گی

election commission

election commission

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ دو مارچ کو ہو گی۔
سینیٹ کی چون نشستوں پر انتخابات کے لیے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ منقعد کی جائے گی۔ امیدوار تیرہ اور چودہ فروری کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں جبکہ سولہ اور سترہ فروری کو کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔