ملک میں سیمنٹ کی بوری میں اوسطا 31 روپے سے زائد کا اضافہ

Cement

Cement

کراچی (جیوڈیسک)گزشتہ ایک سال کے دوران ملک میں سیمنٹ کی بوری میں اوسط 31 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔سیمنٹ کراچی میں سب سے سستا اور کوئٹہ میں سب سے مہنگا ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق ملک بھر میں سیمنٹ کے بیگ کی اوسط قیمت 425 روپے ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں 50 کلو سیمنٹ کا تھیلا 430 روپے اور کوئٹہ میں 520 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں سیمنٹ کے بیگ کی قیمت 455 روپے، لاہور 460 روپے اور پشاور میں سیمنٹ کی بوری 440 روپے کی سطح پر آگئی۔انڈسٹری زرائع کے مطابق بین الاقوامی سطح پر کوئلے کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں گراوٹ کے باعث سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔