ملک میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

Pakistan Cold

Pakistan Cold

پاکستان (جیوڈیسک)آہندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کوئٹہ ، ژوب، قلات ، مکران، مالاکنڈ، ہزارہ، ڈویژن اور کشمیر/ گلگت بلتستان مین چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

صوبہ پنجاب کے میدانی علاقوں، سکھر ، اور پشاور ڈویژن میں رات اور صبح کے وقت دھند چھائی رہنے کا مکان ہے آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کچھ یوں رہا، پارا چنار میں منفی 08 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات، مالم جبہ اور استور مین منفی 04 ، کوپس منفی 03، اسکردو ، مری، کالام اور ہنزہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔