ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے نظام سے سیاسست میں استقلال ، مذہب میں استدلال اور معاشرت میں اعتدال پیدا ہو گا۔ شمریز خان

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) تئیس دسمبر 2012 کو مینار پاکستان پر ہونے والے عوامی اجتماع ، سیاست نہیں ریاست بچاؤ میں شرکت کے لیے یورپ بھر سے منہاج القرآن کے عہدیداران اور وابستگان کی پاکستان راونگی شروع ہو چکی ہے منہاج یورپین کونسل کے امیر پروفیسر علامہ حسن میر قادری پاکستان روانہ ہو چکے ہیں، روانگی سے قبل منہاج القرآن فرانس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 23دسمبر 2012 کا دن پاکستان میں فرسودہ انتخابی نظام کے خاتمے اور ملک میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد ثابت ہو گا۔

منہاج القرآن فرانس کے صدر ملک شبیر احمد اعوان نے پیرس میں میڈیا کے نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام میں شعور کی بیداری کے لئے میڈیا کا اہم کردار ہے اس لئے میڈیا کو چاہئے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے پیغام کو عام کرنے کے لئے بھی اپناکردار ادا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نظام انتخاب بدترین آمریت مسلط کرنے کا ذریعہ ہے، اس لئے اب وقت ہے کہ عوام اس کرپٹ جاگیردارانہ، سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اس فرسودہ نظام سے بغاوت کرنا ہوگی اور سرمایہ داروں، جاگیرداروں اور زرداروں سے اپنے حقوق چھیننا ہوں گے۔ ملک کو بچانے کے لئے بھی جدوجہد میں ڈاکٹرطاہرالقادری کاساتھ دیناہوگا تب ہم اپنے اور آنے والوں کو بہترین مستقبل دے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں منافقت کی زندگی چھوڑ کے حق کا ساتھ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں شعور کی بیداری کے لئے میڈیا کا اہم کردار ہے اس لئے میڈیا کو چاہئے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے پیغام کو عام کرنے کے لئے بھی اپناکردار ادا کرے۔

منہاج سیکور فرانس کے جنرل سیکریٹری شمریز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ تئیس دسمبرکو نہ صرف پاکستان کا فرسودہ نظام انتحاب بلکہ ہر قسم کا دجالی نظام سمندر برد ہو جائے گا ۔اور انشا اللہ تئیس دسمبر کا سورج نئی نوید کے ساتھ طلوع ہو گا ، جس سے آنے والی نسلیں ہماری احسان مند ہوں گی اور ہماری عمر بھر کی تھکاوٹ بھی دور ہو جائی گی ۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری قوم کو ایک ایسا نظام دیں گے ،کہ جس سے سیاسست میں استقلال ، مذہب میں استدلال ، اور معاشرت میں اعتدال پیدا ہو گا ۔۔ تحریک منہاج القرآن فرانس کے مرکزی رہنما حاجی محمد اسلم چوھدری نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن آمد سے اس ملک کے 19کروڑوں غریبوں کے مرجھائے ہوئے چہروں پر رونق کے ساتھ ساتھ اورسیز پاکستانیوں کے دلوں میں بھی امید کی کرن جاگے گی۔ انہوں نے کہا کہ 23 دسمبر کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں پر امن تبدیلی کا آغاز ہو گا اور اس دن ہر کوئی جان لے گا کہ پاکستان کے کروڑوں غریبوں اور پسے ہوئے طبقات کا حقیقی مسیحا کون ہے؟ انہوں نے کہا کہ عوام شعور کی آنکھ کھولیں اور الیکشن کے نام پر پانچ سال تک اپنا مقدر چند سیاسی خاندانوں کے پاس گروی نہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ جو قوم ظلم کے خلاف نہیں ٹکراتی تو پھرغلامی اس قوم کا مقدر بن جاتی ہے۔حاجی محمد اسلم نے میڈیاسے اظہار خیال میں 23 دسمبر کے حوالے سے گجرات اور گرد ونواح سے عوام کی شرکت اور انتظامات پر بریفنگ دی۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ خود جا کر ان انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے 23 دسمبر کے تاریخ ساز دن کی اہمیت کے مطابق تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان واپسی کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے 23دسمبر 2012 کو لاہور میں مینار پاکستان پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام الناس بھی شرکت کریں گے ۔پاکستان کے وقت کے مطابق پروگرام کا آغاز صبح 10بجے جب کہ یورپین وقت کے مطابق صبح 6بجے ہو گا۔

Shamraiz Khan Hassan Mir Qadri

Shamraiz Khan Hassan Mir Qadri

Shamraiz Khan Hassan Mir Qadri

Shamraiz Khan Hassan Mir Qadri