ملک میں یکساں تعلیمی نظام ہونا چاہئے، ڈاکٹرقدیرخان

Dr Qadeer Khan

Dr Qadeer Khan

کراچی : (جیو ڈیسک)معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان نیکہا ہیکہ ملک میں یکساں تعلیمی نظام ہونا چاہئے۔ تعلیم کوسیاست سے محفوظ رکھنا ہرشہری کی اولین ذمہ داری ہے۔کراچی میں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے متحدہ کے قائد الطاف حسین کے والد نذیرحسین کے نام سے موسوم یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ میڈیاسے گفتگو میں ڈاکٹرقدیر نے کہا کہ ان کے والد ہیڈ ماسٹر تھے،انہوں ٹاٹ پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کی۔

ایٹمی سائنسدان نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ نذیر حسین یونیورسٹی کیلئے اپنے عطیات دیں۔ ڈاکٹرقدیرنے یونیورسٹی میں آ رکیٹکچر،کمپیوٹرسائنس اوربزنس ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹس کادورہ کیا اور بہتری کیلئے مفید مشورے بھی دیئے۔